
خلیج اردو
مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کسی بھی پڑوسی ملک پر مزید حملے نہیں کرے گا۔
ایرانی صدر کے مطابق کونسل نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ایران کسی پڑوسی ملک کی طرف میزائل فائر نہیں کرے گا، تاہم اس کے ساتھ واضح شرط رکھی گئی ہے کہ اگر کسی پڑوسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے ان ممالک میں کیے گئے حالیہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت بھی پیش کی۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اسرائیل اور خطے میں موجود امریکہ کے فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں۔







