
خلیج اردو
نئی ایپسٹین فائلز میں ایک خاتون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون کے مطابق 1980 کی دہائی میں جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے بعد میں اس نے ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے اسے جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اس کے جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔ اس نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور اسے مکا بھی مارا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔







