متحدہ عرب امارات

اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی حملوں اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں ایران کے حالیہ حملوں اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال، خطرات اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رابطہ خطے میں کشیدگی کے دوران اہم سفارتی قدم ہے، جس کا مقصد تعاون بڑھانا اور ممکنہ بحران کی شدت کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button