
خلیج اردو
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوراً بعد ہی شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 9,785 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 47 ہزار 764 پوائنٹس پر جا پہنچا، اور مارکیٹ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔
ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوا، تاہم مارکیٹ مندی کے گرداب سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ اس دوران ہنڈریڈ انڈیکس مزید 11,725 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 770 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، جس سے مالیاتی منڈی میں عدم تحفظ اور خطرات کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
معاملات کی سنگینی کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور مارکیٹ کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






