عالمی خبریں

ایران میں اسکول تباہی پر نیا انکشاف، میزائل ملبے میں امریکی ساختہ پرزے ملنے کا دعویٰ، میناب حملے کی تحقیقات تیز، عالمی سطح پر ردعمل جاری

خلیج اردو
ایران کے شہر میناب میں اسکول تباہ ہونے کے واقعے کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میزائل کے ملبے میں امریکی ساختہ ہتھیار کے شواہد ملے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد تباہ شدہ مقام سے ملنے والے ٹام ہاک میزائل کے ملبے کا تجزیہ کیا گیا جس میں ایسے پرزے ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن پر “میڈ اِن یو ایس اے” کے نشانات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پرزے امریکی ساختہ کروز میزائل سے مشابہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں جس میں انہوں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ حملہ ایران نے خود کیا ہو سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں اسکول کی 175 طالبات شہید ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مختلف ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے بھی اس سانحے پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر میزائل ملبے سے متعلق دعوے کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق ہو جاتی ہے تو اس واقعے کے خطے کی سیاسی اور سفارتی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button