
خلیج اردو
امریکی وزیر خارجہ انطونی مارک روبیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود طالبان حکومت نے اغوا کاروں کی سرپرستی کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ذریعے سیاسی رعایت حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
مارک روبیو نے واضح کیا کہ طالبان دہشت گردی کے ذریعے رعایت حاصل نہیں کر سکتے اور موجودہ امریکی انتظامیہ کے دور میں یہ طریقہ کارآمد نہیں ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ طالبان رجیم فوری طور پر امریکی شہری ڈینس کوئل اور محمود حبیبی کو رہا کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی جانب سے سخت موقف ظاہر کرنا طالبان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے تاکہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔







