پاکستانی خبریں

بجلی فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کی تیاری

 

بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 88 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا 26 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button