
خلیج اردو
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت کی تجویز پر کیے گئے فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں 18 اور دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، اٹک، خوشاب، چنیوٹ، پاکپتن، شیخوپورہ اور راجن پور شامل ہیں۔
دوسرے مرحلے میں مظفرگڑھ، کوٹ ادو، گوجرانوالہ، وزیرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، لیہ، وہاڑی، جھنگ، گجرات، سرگودھا، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، بھکر اور رحیم یار خان میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر ضروری امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ فیصلے سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں مقامی حکومتوں کے قیام اور نمائندوں کے انتخاب کا عمل آگے بڑھے گا۔







