
خلیج اردو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم نے گرفتاری دے دی، جس کے بعد پولیس نے تینوں کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا۔ تینوں رہنماؤں کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
تینوں رہنما 9 مئی کے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد ملزمان ہیں۔ ان کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت پشاور سے خارج ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم وکلا نے انہیں زبردستی چھڑوا لیا، جس پر سکیورٹی حکام نے کچہری کے تمام گیٹ بند کردیے۔
وکلا کا مؤقف ہے کہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے اور حلف نامہ جمع کرانے کے بعد تینوں درخواست گزاروں کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ان کے مطابق حلف نامہ جمع کرانے کا مطلب ہے کہ درخواست گزار عدالت کے سامنے سرنڈر ہوچکے تھے۔
پولیس نے بعد ازاں تینوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے احکامات کے تحت حراست میں لے لیا۔







