عالمی خبریں

پاک چین تعلقات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر اہم رابطے، نائب وزیراعظم نے بحرین کے ساتھ یکجہتی کا بھی اعادہ کیا

خلیج اردو
اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین سٹریٹجک تعاون پارٹنرشپ کی پائیدار مضبوطی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسی دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مسلم ممالک سمیت بحرین میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خطے میں امن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button