عالمی خبریں

ملکی سیاست میں ہلچل، نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدر کو بھجوا دی

خلیج اردو
ملک کی سیاسی فضا میں نئی ہلچل کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کے عہدے کیلئے تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو منظور ہونے کے لیے بھجوا دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نہال ہاشمی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے انہیں گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

قبل ازیں موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تنقید کے بعد پیپلزپارٹی نے متعدد بار حکومت سے گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے سب سے بڑے اتحادی کے مطالبے کو منظور کر کے سیاسی توازن قائم رکھنے کی کوشش کی ہے، جس سے صوبے کی سیاست میں ایک نیا مرحلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے سندھ میں سیاسی منظرنامہ بدلنے کے ساتھ وفاق اور صوبے کے تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button