
خلیج اردو
امریکی اخبار کے مطابق ایران نے دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے، تاہم ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کوئی میزائل ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ ایک میزائل دوران پرواز گر گیا جبکہ امریکی بحری جہاز نے دوسرے میزائل کو ناکام بنایا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق میزائل بحر ہند میں واقع اڈے کو نہیں پہنچے۔
حملے کے باوجود امریکی اور برطانوی افواج نے موثر ردعمل دیتے ہوئے اڈے کی حفاظت یقینی بنائی، اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ واقعہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔





