
خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگی کارروائی مؤخر کرنے اور جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے سفارتی کوششوں کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
On my personal behalf and on behalf of Field Marshal Syed Asim Munir, I sincerely thank President Trump for graciously accepting our request to extend the ceasefire to allow ongoing diplomatic efforts to take their course.
With the trust and confidence reposed in, Pakistan…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2026
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ “پاکستان تنازع کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کا احترام برقرار رکھیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں جامع امن معاہدے تک پہنچنے کی توقع ہے جو خطے میں پائیدار استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
وزیراعظم نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مستقل اور دیرپا امن کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں۔
انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی کوششیں ہر سطح پر جاری رکھی جائیں گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد مذاکرات خطے میں کشیدگی کے مستقل خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔







