
خلیج اردو
معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو ایک مداح کی جانب سے اس وقت قرآنِ مجید کا تحفہ دیا گیا جب انہوں نے گفتگو کے دوران “ان شاء اللہ” کا لفظ استعمال کیا۔
مداح نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکارہ کو ان شاء اللہ کہتے سنا تو انہوں نے پہلے ہی ارادہ کر لیا تھا کہ جب ملاقات ہوگی تو وہ انہیں قرآنِ کریم تحفے میں دیں گے۔ ملاقات کے موقع پر انہوں نے یہ تحفہ پیش کیا جسے اداکارہ نے مسکراتے ہوئے قبول کیا۔
واقعے کے دوران این ہیتھاوے نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور قرآنِ مجید وصول کرنے کے بعد ان کے ساتھ یادگار سیلفی بھی بنائی۔
سوشل میڈیا پر یہ واقعہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اس ملاقات کو ایک مثبت اور پرامن جذبے کی مثال قرار دے رہے ہیں۔







