پاکستانی خبریں

.پاکستان علما کونسل : احتیاطی تدبیر توکل علی اللہ کے ہرگز خلاف نہی

پاکستان علما کونسل نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کھا ہے ک احتیاطی تدابیر قطعی طور پر توکل علی اللہ کے خلاف نہی اور ساتھ ہی مساجد ائمہ کرام .کو ہدایات دی ہے ک جامہ ک نماز میں ارود کی تقریر فل وقت ختم کر دیا جاۓ ور عربی کے خطبے کو مختسرن پڑھا جاۓ

رونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر جاری کئے گئے اپنے فتویٰ میں پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ مساجد ميں صفوں کے درميان فاصلہ رکھا جائے اور ہر نماز قالین یا دری کے بجائے باجماعت فرش پر ادا کی جائے

علما نے کہا کہ مريض اور بزرگ حضرات مساجد کے بجائے گھر ميں نماز ادا کريں تو بہتر ہوگا اور دیگر افراد سنت گھر میں ادا کریں۔ فتوے میں وضو کی جگہ اور طہارت خانوں میں صفائی لازمی صفائی رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہو تو مساجد میں صابن اور اگر ممکن ہو تو سينيٹائزر رکھے جائيں۔

اعلاميہ ميں کہا گيا ہے تمام مذہبی اور سیاسی اجتماعات فوری ملتوی کیے جائیں۔ مريض اور بزرگ مساجد کے بجائے گھر ميں نماز ادا کريں تو بہتر ہے۔ وضو خانے کی مکمل صفائی کی جائے، ممکن ہو تو سينيٹائزر رکھے جائيں۔ حکومت کی دی ہوئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ احتياطی تدابير قطعی طور پر اللہ تعالی پر توکل کيخلاف نہيں۔

فتوے کے مطابق کرونا وائرس تیزی سے پھیل کر انسانی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ وائرس سے نجات کيلئے شريعت اسلاميہ کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ قوم کثرت سے استغفار کرے، آيت کريمہ اور درود شریف کا مسلسل ورد کیا جائے اور حسب استطاعت صدقہ و خیرات کریں۔

کونسل کے اعلاميہ ميں کہا گيا ہے تمام مذہبی اور سیاسی اجتماعات فوری ملتوی کیے جائیں اور حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

فتویٰ کے مطابق احتیاطی طور پر مصافحہ یا گلے ملنے سے گریز کیا جائے اور زبان سے السلام علیکم و رحمت اللہ کہا جائے۔

Source : Samaa News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button