متحدہ عرب امارات

دوبئی ائیر پورٹ پر چرس برآمد ہونے والے مسافر کو دس سال کی سزا اور پچاس ہزار درہم جرمانہ

یاد رہے عدالتی فیصلے کے خلاف پندرہ دنوں کے اندر اپیل کرنے کا اختیار ہوتا ہے ۔

دوبئی میں عدالت نے ایک ایشائی باشندے کو 1۔6 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کے الزام میں دس سال قید اور پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔

دوبئی ویزٹ پر آئے 24 سالہ مسافر کے سامان سے دوبئی ایئر پورٹ پر منشیات برآمد کی گئی تھی ۔متعلقہ سزا پوری ہونے کے بعد مجرم کو واپس ملک بھیج دیا جائے گا۔
مسافر کودوبئی کسٹم حکام نے تین مارچ کو تحویل میں لیا تھا جس کے بعد اسے ڈاریکٹریٹ آف اینٹی نار کوٹکس کو حوالہ کیا گیا تھا

عدالت میں کسٹم انسپکٹر نے کہا کہ صبح 8 بجے کے قریب مسافر دوبئی پہنچا جس کے بعد اسکے سامان کو ایکسرے سے گزارا جارہا تھا تو مشکوک سامان کی تشخیص ہوئی جسکو بعد میں ماہرین سے چیک کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ یہ اعلی کوالٹی چرس ہے جس کو بیگ میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا تھا ۔

یاد رہے عدالتی فیصلے کے خلاف پندرہ دنوں کے اندر اپیل کرنے کا اختیار ہوتا ہے ۔

Source: Khaleej News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button