عالمی خبریں

کرونا وائرس۔ہندوستانی شخص نے سونے کا ماسک مالیت 14200 درہم خرید لیا

(خلیج اردو آن لائن نیوز) ہندوستان کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے دو قدم آگے جاتے ہوئے سونے کا ماسک خرید لیا جس کی قیمت 14200 درہم کے لگ بھگ ہے۔

لیکن اس شخص کا یہ کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کررہا کہ آیا یہ ماسک اسے وبا سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے کہ نہیں۔

پونے کے علاقہ پمپری چنچواڈ سے تعلق رکھنے والے شنکر کورڈے سرخیاں بنارہے ہیں ، اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

ایک گول سونے کا بنا ماسک اور سونے کی چین پہنے ان کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹس پر مشہور ہو رہی ہیں۔

چار جولائی کو ANI NEWS نے اپنے ٹویٹ میں اس شخص کا بیان شئیر کیا جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس ماسک میں چھوٹے سوراخ ہیں جو مجھے سانس لینے میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔

لیکن مجھے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ یہ وبا سے بچاؤ میں مددگار ہے بھی کہ نہیں۔ایسا کہنا تھا شنکر کا۔

ایک ٹوئٹر صارف @Star_Fisheries کا کہنا تھا کہ "مارکیٹ میں ایک نئی مہنگی سہولت آئ ہے۔ایک ماسک سونے کا بنا ہوا۔

دوسری طرف ہر کوئ اس کی تعریف نہیں کررہا۔
ایک صارف @ati_chill کا کہنا تھا کہ "پس ثابت ہوا کہ پیسہ ہر چیز خرید سکتا ہے ماسوائے عقل کے "۔

ایک صارف @MoharirAdvait کا اس ماسک کے ڈیزائن پر اعتراض سامنے آیا "اگر ماسک بنانا ہی تھا تو کم سے کم اس کا ڈیزائن ہی اچھا بنا لیتے”

کرشنا ہندوستان میں وہ پہلے شخص نہیں جنہوں نے قیمتی ماسک بنوایا ہے۔اس سے پہلے ہندوستانی ریاست کرناٹکا میں ایک شخص نے چاندی سے بنا ایک ماسک اپنی شادی میں رکھا۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایسے ماسک عوام میں مقبول ہو رہے ہیں۔

 

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button