دبئی پولیس کی جانب ایسی 13 اشیاء کی فہرست جاری کی گئی ہے جن پر متحدہ عرب امارات سے باہر لیجانے پر پابندی عائد ہے۔ لہذا آپ کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اپنا سامان باندھتے ہوئے ایسی اشیاء کو ساتھ مت رکھیں جن پر ملک سے باہر لیجانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بصورت دیگر آپ کو کو ائرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں درج اشیاء ان اشیاء سے مختلف ہیں جن پر ملک کے اندر لانے پر پابندی عائد ہے۔
گزشتہ برس دبئی پولیس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ان اشیاء کی فہرست جاری کی جو ہوائی جہاز کے ذریعے آپ اپنے سامان کے ساتھ بیرون ملک نہیں لیجا سکتے۔
فہرست درج ذیل ہے:
- 1 ۔ ہوور بورڈ (hoverboard)
- 2 ۔ کیمیکلز
- 3 ۔ دھات کی بنی ہوئی بڑی اشیاء
- 4 ۔ کمپریسڈ گیس سلنڈر
- 5 ۔ گاڑیوں کے سپیئر پارٹس
- 6 ۔ بیٹریاں
- 7 ۔ آگ پکڑ لینے والے مائع جات
- 8 ۔ پاور بینک
- 9 ۔ لیتھیم کی بنی بیٹریاں
- 10 ۔ ٹارچ لائٹس
- 11 ۔ بڑی مقدار میں مائع جات
- 12 ۔ ای- سگریٹ
- 13 ۔ بڑی مقدار میں سونا، پیسے یا دیگر قیمتی اشیاء
یاد رہے کہ درج بالا اشیاء پر پابندی آپ کی اور آپ کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کی حفاظت کے لیے لگائی ہے۔ لہذا اس لسٹ کو اپنا سامان باندھتے وقت ذہن میں رکھیں اور ایک محفوظ اور پرسکون سفر کا لطف لیں۔
What Not to Pack in your checked baggage for happier travels?#DubaiPolice#SmartSecureTogether#YourSecurityOurHappiness pic.twitter.com/ODF7mTmWmW
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) December 4, 2019







