ابوظہبی کا ایئر عربیہ سروس 14 جولائی کو شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ائئر عربیہ جو ابوظہبی کے کم لاگت والا ہوائی جہاز ہے ابو ظہبی سے مصر اسکندریہ اور سوہاگ سے پروان کی شروعات کریگی ۔
افتتاحی پرواز 14 جولائی کو ابوظہبی سے اسکندریہ کے لئے روانہ ہوگی اس کے بعد اگلے دن سوہاگ کے لئے پروازیں ہوں گی۔
ایئر عربیہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قائم دو ایئربس اے 320 طیاروں کے ساتھ اپنی کاروائیاں شروع کرے گی۔
اسکندریہ کے بورگ العرب بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہفتے میں تین بار منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ابو ظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگا اور شام چار بج کر پچپن منٹ پراسکندریہ پہنچے گا۔ واپسی کی پروازیں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر پینتیس منٹ پر اسکندریہ روانہ ہوں گی جو مقامی وقت کے مطابق شام گیارہ بج کر پچیس منٹ پر ابو ظہبی پہنچیں گی۔
سوہاگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پروازیں ہر بدھ کے روز شام ڈھائی بجے ابو ظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈےکے لئے روانہ ہوں گی مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سہہگ پہنچیں گی۔ واپسی کی پرواز مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر دس منٹ پر ابو ظہبی پہنچنے کیلئے شام چار بج کر چالیس منٹ پر سہاگ روانہ ہوگی۔
اتحاد ایوی ایشن گروپ کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے کہا ان غیر معمولی صورتحال میں کیریئر ایئر عربیہ ابوظہبی کا افتتاح کرنا ہمارے لئے بہت فخر کی بات ہے۔ اتحاد اور ایئر عرب کے مابین یہ مشترکہ منصوبہ زیادہ سہولت پیش کرے گا۔ دو اہم مصری راستوں سے شروع ہو کر وقت کے ساتھ پھیلتے ہوئے پوری دنیا میں پروازیں دوبارہ بخال کرنگیں ۔
ابوظہبی کو کاروبار اور تفریحی سفر کے لئے ایک غیر معمولی شہرت حاصل ہے اور اب جبکہ موجودہ عالمی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور مارکیٹیں دوبارہ کھلنا شروع ہورہی ہے تو زیادہ لوگ ابو ظہبی ائنگے ۔
ایئر عربیہ کے گروپ سی ای او عادل علی نے کہا ہم ایئر عربیہ ابوظہبی کی پہلی پرواز کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جبکہ عالمی ائیر لائنز کو کوڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے بے مثال چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا مصر ایک اہم ٹریول مارکیٹ ہے اور پہلی پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی حمایت پر ہماری توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ابوظہبی سیاحت کا بہت بڑا مرکز ہے اور ایئر عربیہ ابوظہبی کو کم قیمت کے سفر کے لئے اس خطے میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور ہم ایئر عربیہ ابوظہبی کو وسعت دینے کے منتظر ہیں







