متحدہ عرب امارات

یمن کے وزیراعظم: بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے ایران کے ایجنڈے کا حصہ ہیں

خلیج اردو
یمن کے وزیراعظم شایع الزندانی نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اہم بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور حوثی ملیشیا کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شایع الزندانی نے کہا کہ بین الاقوامی بحری راستوں پر حوثیوں کے مسلسل حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ گروہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ایران کے ایجنڈے پر عمل کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button