متحدہ عرب امارات

دبئی کے قریب آئل ٹینکر پر حادثہ، ایک سی فریئر جاں بحق

خلیج اردو
دبئی: دبئی کے قریب لنگر انداز جبرالٹر کے پرچم بردار آئل پروڈکٹس ٹینکر ہرکیولس اسٹار پر پیش آنے والے حادثے میں ایک سی فریئر جاں بحق ہوگیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کے چارٹرر پیننسولا نے بدھ کو جاری بیان میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی تاہم واقعے کی وجہ نہیں بتائی۔

کمپنی کے مطابق عملے کا ایک رکن تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے ماہر ٹیم کام کر رہی ہے جبکہ جہاز کے دیگر تمام عملے کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button