متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ سے صرف 5 منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت

خلیج اردو
دبئی کے شہری اور رہائشی اب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف پانچ منٹ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی نے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایمریٹس آٹوموبائل اینڈ ٹورنگ کلب اور عامر کے تعاون سے نئی سروس شروع کردی ہے۔

یہ سہولت ٹرمینل 3 کے ارائیولز میں کسٹمر ہیپی نس سینٹر پر 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ سروس سے وہ شہری اور رہائشی فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس درست متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے۔

درخواست گزار کو ایمریٹس آئی ڈی، درست یو اے ای ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ کی کاپی اور ذاتی تصویر پیش کرنا ہوگی۔ حکام کے مطابق مربوط ڈیجیٹل نظام درخواست گزار کی معلومات کی فوری تصدیق کرکے درخواست منظور کرتا ہے، جس کے بعد انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ پانچ منٹ کے اندر جاری کردیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ ایک سال کے لیے کارآمد ہوگا اور بیرون ملک گاڑی چلاتے وقت اسے درست یو اے ای ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔ اس سروس کی فیس تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

نئی سہولت کا مقصد مسافروں کو سفر سے عین قبل ایئرپورٹ پر ہی پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنا اور سفری عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button