متحدہ عرب امارات

Meta نے متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے لیے نئی سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی ہے

خلیج اردو
میٹا نے متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے لیے نئی سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی ہے، جس کی ماہانہ فیس 5.99 درہم سے شروع ہوگی۔ نئی سروس کے ذریعے صارفین، تخلیق کاروں اور کاروباری اداروں کو مصنوعی ذہانت اور پیشہ ورانہ فیچرز تک اضافی رسائی حاصل ہوگی۔

Meta One کے تحت انسٹاگرام، فیس بک، واٹس ایپ اور Meta AI کے 50 سے زائد فیچرز کو یکجا کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اب تک ان سروسز کے 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سبسکرپشنز اور ٹرائلز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایپس کا بنیادی استعمال اور Meta AI کی بنیادی سہولیات مفت رہیں گی، جبکہ سبسکرپشن صارفین کو اضافی اور خصوصی فیچرز دستیاب ہوں گے۔

انفرادی صارفین کے لیے واٹس ایپ پلس کی فیس 5.99 درہم، انسٹاگرام پلس اور فیس بک پلس کی فیس 7.99 درہم ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ انفرادی صارفین کے بنڈل 22.99 درہم جبکہ پریمیم بنڈل 76.99 درہم ماہانہ سے دستیاب ہوگا۔

تخلیق کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے پیکجز کی ماہانہ فیس 46.99 درہم سے شروع ہو کر 119 اور 359 درہم تک ہوگی۔ ان پیکجز میں کاروباری پروفائل، صارفین سے رابطے، مصنوعی ذہانت کے ٹولز اور دیگر پیشہ ورانہ سہولیات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button