متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پیر 5 اکتوبر کو موسم مطلع صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ دوپہر کے وقت مشرقی علاقوں میں بادل چھانے کا امکان ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رات اور منگل کی صبح بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں موسم مرطوب رہنے کے ساتھ دھند یا کہرا پڑنے کا امکان بھی ہے۔

خلیج اردو

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جنوب مغرب سے شمال مغرب کی سمت ہلکی سے درمیانی رفتار کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو بعض اوقات تیز ہوسکتی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر کی کیفیت ہلکی سے درمیانی رہنے کا امکان ہے۔

دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 31 ڈگری رہنے کی توقع ہے، ابوظبی میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کم سے کم 29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شارجہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دبئی میں نمی کی شرح 50 سے 90 فیصد، ابوظبی اور شارجہ میں 45 سے 90 فیصد کے درمیان رہنے کا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button