متحدہ عرب امارات

شارجہ میں عید الاضحی کے موقع پر نگرانی کے لئے 180 پولیس گاڑیاں تعینات ہوگی

پولیس گاڑیاں زیادہ ہجوم والے مقامات کی نگرانی کے لئے ڈیوٹی کرے گی : ڈپٹی کمانڈر اینڈ چیف شارجہ پولیس

(خلیج اردو دبئی) شارجہ میں عید الاضحی کے موقع پر 180 پولیس گاڑیاں نگرانی کے لئے تعینات ہوگی جو عید کے موقع پر زیادہ ہجوم والے مقامات کی نگرانی کے لئے دستیاب ہونگی ۔

شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر اینڈ چیف عبداللہ مبارک بن عامر کے مطابق رہائشی مقامات پر ریزیڈنشل پولیس تعینات ہوگی جبکہ ساحلوں پر نگرانی کے لئے میریٹائم ریسکیو پیٹرول ٹیمیں ڈیوٹی کے لئے دستیاب ہونگی ۔

شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ پولیس ٹیمیں کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں اول دستے کا کردار ادا کرینگی اور کویڈ 19 کے لئے واضخ کردہ اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کریگی ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button