(خلیج اردو دبئی) متحدہ عرب امارات میں پیر کے روز کرونا وائرس کے 264 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 328 مریض صحتیاب ہوئے ۔ امارات میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 59177 ہوگئی جبکہ 52510 مریض کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ۔ متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 345 ہوگئی ۔
کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 47000 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مریضوں کو طبی امداد دی جاری ہے ۔
وزیر محکمہ صحت عبدلرحمان بن محمد بن نصیر نے بیان جاری کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور سماجی فاصلے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سے ہی اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ محکمہ صحت کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کریں تاکہ اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔
Source:Khaleej Times


