خلیج اردو – ای آر سی کا کہنا ہے کہ عطیہ کا یہ اقدام دنیا بھر میں بحران اور آفات کے متاثرین کیلئے شیخہ فاطمہ کے اقدامات کا حصہ ہے جوکہ اس بری صورتحال میں لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے –
ای آر سی نے بتایا ہے کہ عطیہ کی یہ امداد لبنان میں امارات ہلال احمر کی سرگرمیوں کو تقویت دے گی جس سے وہاں انسانی ہمدردی کے تحت خدمات کی فراہمی ہوگی اور وہاں ہونے والی تباہی کے متاثرین کو درپیش صحت مسائل کے حل و ہنگامہ طبی ضروریات پورا کرنے میں بھی معاون ہوگی –
ای آر سی نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں شیخہ فاطمہ کی کاوشوںکی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ہر جگہ آفات و بحران کے متاثرین کی مدد کرنے میں بہت اہم کردار ادا ہو گا
سورس ، امارات نیوز ایجنسی







