خلیجی خبریں

مدینہ منورہ میں 1.35 ملین ریال چوری کرنے والے 2 سال بعد گرفتار

پولیس کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار ریال اور 1.2 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے زیورات ایک گھر سے چوری کیے تھے-

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ ہمارے سراغرساں واردات کرنے والوں کے  تعاقب میں تھے- ان کے مطابق  چوری کی منصوبہ بندی نہایت سوچ سمجھ کر کی گئی تھی-

واردات  میں 2 سعودی شہری اور تین یمنی ملوث پائے گئے ہیں

پانچوں نے ایک لاکھ 80 ہزار ریال اور 1.2 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے زیورات ایک گھر سے چوری کیے

چوروں کے قبضے سے  رقم کا بڑا حصہ اور زیورات برآمد کرلیے گئے- انہیں حراست میں لے کر ایف آئی درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button