خلیجی خبریں

گاڑی کو اگ لگانے والےسعودی شہری کے خلاف مقدمہ درج

حائل پولیس کے ترجمان طارق النصار کے مطابق ہے گھر کے سامنے پارک گاڑی کو نذر آتش کرنے والے سعودی کوگرفتار کرلیا گیا ہے

خلیج اردو – سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گاڑی نظر آتش کرنے والے شخص کی وڈیو وائرل  ہوئی ہے- جس میں ایک شخص گھر کے سامنے پارک گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اس میں آگ لگاتے ہوئے نظر آرہا ہے

پولیس نے گاڑی نذر آتش کرنے والے شخص کی  نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے جو  مقامی شہری ہے اور  اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ پوچھ گچھ مکمل کرنے کے بعد اسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button