متحدہ عرب امارات

شیخہ فاطمہ کا بیروت دھماکے کے لبنانی متاثرین کیلئے 10 ملین درہم کا عطیہ

جنرل ویمن یونین کی چیئرویمن ، زچہ و بچہ کی سپریم کونسل کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرویمن اور امارات ہلال احمر کی اعزازی صدر شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے بیروت دھماکے کے متاثرین کیلئے ریلیف اقدامات اور وہاں ہونے والی تباہی کے اثرات کو کم کرنے کی خاطر ای آر سی کے سرگرمیوں کیلئے دس ملین درہم کا عطیہ دیا ہے

خلیج اردو – ای آر سی کا کہنا ہے کہ عطیہ کا یہ اقدام دنیا بھر میں بحران اور آفات کے متاثرین کیلئے شیخہ فاطمہ کے اقدامات کا حصہ ہے جوکہ اس بری صورتحال میں لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے –

ای آر سی نے بتایا ہے کہ عطیہ کی یہ امداد لبنان میں امارات ہلال احمر کی سرگرمیوں کو تقویت دے گی جس سے وہاں انسانی ہمدردی کے تحت خدمات کی فراہمی ہوگی اور وہاں ہونے والی تباہی کے متاثرین کو درپیش صحت مسائل کے حل و ہنگامہ طبی ضروریات پورا کرنے میں بھی معاون ہوگی –

ای آر سی نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں شیخہ فاطمہ کی کاوشوںکی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان  اقدامات سے انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ہر جگہ  آفات و بحران کے متاثرین کی مدد کرنے میں بہت اہم کردار ادا ہو گا

سورس ، امارات نیوز ایجنسی

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button