خلیج اردو آن لائن : دُبئی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو 8 سالہ پاکستانی بچی سےغیر اخلاقی حرکات پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے کئی بار مالک مکان کی بچی سےجنسی چھیڑ چھاڑکی ۔ یہ واقعہ المرقبت کے علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کی پاکستانی ماں نے بتایا کہ ملزم نے بچی سے اس وقت غیر اخلاقی حرکات کیں جب وہ گھر کے باغیچے میں کھیل رہی تھی۔
والدہ نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کا ایک کمرہ اور کچن ایک اور پاکستانی خاندان کو کرائے پردیا تھا ۔ 33 سالہ پاکستانی ملزم بھی اس خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔ وقوعہ کے روز اس کی بیٹی کچھ کھانے کی خاطر کچن میں گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ بچی کی والدہ کو ملزم کے حرکات پر شک ہوا ، اور اس کے پیچھے کچن میں گئی تو آہٹ سُن کر ملزم اس کی بچی کے پاس سے ہٹ گیا اور پھر معافی مانگ کر واپس چلا گیا۔
ایسا لگ رہا تھا کہ ملزم نشے میں ہے اور اس نے شراب پی رکھی ہے۔ میری بیٹی بھی بہت خوفزدہ دکھائی دے رہی تھی، میں نے اس سے پوچھا کہ ملزم نے اسے کچھ کہا تو نہیں۔ جس پر اس نے انکار میں سر ہلا دیا۔ تاہم بعد میں اس نے بیٹی سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تو بچی نے بتایا کہ ملزم نے اس کے جسم کو کئی بار چھوا تھا اور اسے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے والدین کو اس بارے میں کچھ نہ بتائے۔
پچھلے روز بھی اس نے گھر کے باغیچے میں بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں ۔ بچی کی شکایات کرنے پر اس کی والدہ نے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی۔ جب پولیس گھر پر پھونچی اور پولیس اہلکار ملزم کے کمرے میں گیا تو ملزم سوئے ہونے کا ڈراما کررہا تھا۔ پولیس والے نے اسے تفتیش کے لیے جگا نا چاہا تو اس نے اُٹھنے سے انکار کردی۔ ملزم کی حالت دیکھ کر پتا چل گیا کہ اس نے شراب پی رکھی ہے۔ پولیس اہلکار نے زبردستی ملزم کو اُٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم پر جنسی ہراسگی اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمہ رج کر دیا۔ اس مقدمے کی کارروائی 24 اگست کو شروع ہو گی۔







