متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی سزا جرمانہ اور جیل

دبئی پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کردی

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی سزا جرمانہ اور جیل ہوسکتا ہے ۔دبئی پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کردی۔

سوشل میڈیا پر یا ان لائن غلیظ الفاظ کےاستعمال اور دھماکے خیز جملے آپ کو جیل پہنچا سکتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر غلط اقدام اٹھانے پر دو سال کی جیل اور 2 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے دھمکی دینے کے بعد اقدام کے ارتکاب پر کم از کم 10 سال کی جیل بھی ہوسکتی ہے ۔ دبئی پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی کو ڈرانا دھمکانہ ایک خطرناک جرم تصور کیا جائیگا لہذا کسی بھی آنجہانی صورتحال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ غیر اخلاقی گفتگو سے پرہیز کیا جائے ۔

Source: Dubai Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button