پاکستانی خبریں

کراچی میں شدید بارش کے باعث نالے ابل گئے،  پانی لوگوں کے گھروں میں داخل

ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے

 

خیلج اردو آن لائن:

کراچی میں مون سون کی بارشوں کےباعث ایک بارے پھر شہر کے نالے بھر کر ابلنے لگے اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔  جبکہ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

نجی خبررساں ادارے جیو نیوز کے مطابق شدید متاثر ہونے والوں علاق میں سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ اور اردگرد کے علاقے شامل ہیں، جہاں بارش کے باعث ندی نالے ابل پڑے اور گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

بعض علاقوں جیسا کہ نارتھ کراچی میں گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان کو نقصان پہنچا۔

جیو نیوز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یوسف گوٹھ اور سراجانی ٹاؤن کے علاقوں میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔

مزید برآں بیشتر علاقوں میں سے بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکالا جا سکا، جن میں ناگن چورنگی، نیو ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔

جبکہ  محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج پھر کراچی میں مختلف علاقوں میں بارش کا امکان۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں بارش 100 ملی میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ مزید برآں مون سون بارشوں کا حالیہ اسپیل منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔

Source: Geo News Urdu

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button