عالمی خبریں

جنسی زیادتی کے غلط الزام میں  گرفتار شخص 44 سال بعد رہا

شارلٹ آبزرور کے مطابق رونی لانگ کے وکیل نے بدھ کے روز رونی کی رہائی کی خبر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

زنا کے الزام میں 44 سال تک جیل کاٹنے والے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے رہائشی کو جمعرات کے روز بری کردیا گیا۔ رونی لانگ نامی شخص کو دعویٰ تھا کہ اس نے زنا نہیں کیا۔

شارلٹ آبزرور کے مطابق رونی لانگ کے وکیل نے بدھ کے روز رونی کی رہائی کی خبر دی۔

رونی کے وکیل جیمی لاؤ نے لکھا کہ ریاست کا کہنا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ کورٹ سے رونی کی سزا ختم کرنے کی اپیل کرے گا، مختصر یہ کہ رونی گھر واپس آ رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق جعمرات کے روز رونی کی سزا ختم کر دی گئی اور اس 5 بجے شام کو البرمل جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس ہفتے کے شروع میں وفاقی عدالت نے رونی لانگ کے لیے نئی سماعت منظور کی تھی۔ سماعت کےد وران ایک جج نے تفشیش کاروں کی طرف سے ثبوت چھپانے کے امکان کے باجود نارتھ کیرولائنا کو لانگ کی سزا کا دفاع کرنے پر تنقید کا نشنانہ بنایا۔

شمالی کیرولائنا کے اٹارنی جنرل کے جانب سے دائر ایک تحریک کے میں کہا گیا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ مقدمے کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں بھیجا جائے۔

خیال رہے کہ رونی لانگ سیاہ فام کنکورڈ کا رہائشی تھا، اور 20 سال کا تھا جب اس پر ایک سفید فام خاتون کے ساتھ زیادتی عائد کیا گیا تھا۔ لانگ کے وکیلوں کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے اکٹھے کیے کے 40 سے زائد انگلیوں کے نشانات لانگ کی انگلیوں کے نشانات سے نہیں ملتے اور ان کو کبھی سامنے نہیں لایا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button