متحدہ عرب امارات

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 7 افراد کو جیل کی سزا

دبئی کی ماتحت عدالت نے 7 افراد کو انسانی سمگلنگ سمیت مختلف جرائم کا مرتکب قرار دے کر جیل بھجوا دیا

دبئی(خلیج اردو) دبئی میں سات افراد کو انسانی سمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں جیل کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران استعاثہ نے بتایا کہ 23 سالہ پاکستانی نے دو انڈونیشنین خواتین کے ساتھ ملکر بچوں کی نگرانی کیلئے ایک خاتون کو دوبئی میں موجود اپنے فلیٹ میں جاب پر رکھا اور بعد میں ایک 37 سالہ بنگلادیشی شخص کو 3500 درہم کے عوض فروخت کیا۔

متائثرہ خاتون کے مطابق بنگلادیشی شخص نے انہیں ایک کمرے میں بند کیا اور دیگر 3 بنگلادیشیوں کے ہمراہ جسم فروشی پر مجبور کیا جانے لگا۔ ان تین بنگلادیشیوں میں دو افراد ایسے بھی تھے جو قانون کو مطلوب ہیں۔

خاتون کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق جس ویلاز میں انہیں رکھا گیا تھا وہ جسم فروشی کا اڈہ تھا اور جب انہیں جسم فروشی کیلئے کہا گیا تو انہوں نے منع کیا اور احتجاجاً کھانا پینا چھوڑ دیا۔ یہاں سے انہوں نے کسی طرح اپنی بہن سے رابطہ کرکے صورت حال سے اگاہ کیا اور اپنی واٹس اپ لوکیشن بتا کر ممکن بنایا کہ پولیس آکر ملزمان کوگرفتار کریں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد 6 ملزمان کو سات سال قید جبکہ ان لوگوں کو بچانے والے شخص کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔ تمام افراد کو جرم کی سزا پوری ہونے پر ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر کا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button