متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ہونڈی / حوالہ سروسز فراہم کرنے والوں کیلئے ضروری ہدایات جاری

حوالہ سروس دینے والے اپنے کاروبار کو قانونی بنانے کیلئے لازمی رجسٹریشن کریں گے، حکام کی ہدایت

دبئی(خلیج اردو) : حوالہ یا ہنڈی سسٹم رقم منتقل کرنے کا غیر قانونی ذریعہ ہے جس سے ملک کی معیشت کو نقصان ہونے کے ساتھ منی لانڈرنگ اور کالا دھن ایک منقل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے حوالہ سروس دینے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سہولت لازمی طور پر رجسٹرڈ کریں۔ سنٹرل بنک نے ایک ہدایت نامے میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ حوالہ سروس کو رجسٹر کیا جائے۔

حوالہ سسٹم کے تحت رقم منتقلی کا طریقہ یہ ہے کہ ایک صارف کسی ملک میں اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے سروس دینے والے کو رقم دیتا ہے اور سروس پروائیڈر اس شخص کے بتائے ہوئے پتہ پر دوسرے ملک میں وہی رقم اسی ملک میں موجود اپنےپارٹنر کے ذرئعے متعلقہ شخص تک پہنچاتا ہے ۔

ایک محتاط انداز کے مطابق دنیا میں روزنہ 100بیلین سے 300 بیلین امریکی ڈالر تک رقم حوالہ سروس کے ذرئعے منتقل کی جاتی ہے۔

دبئی سنٹرل بنک کے چیئرمین عبدلحامد ایم سعید آل حماد کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس میں حوالہ سرورس کو قانونی بنانے کے حوالے سے درکار ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر غور کیا گیا گیا۔ اس حوالے سے اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ متعلقہ سروس پروائیڈر کو ٹیکنالوجی اور درکار تربیت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے فنانشل انٹلی جنس یونٹ ایف آئی یو کی غیر قانونی ترسیلات زر کے خلاف کامیابیوں کی تعریف کی گئی۔ اس حوالے سے ایف آئی یو کو قومی اور عالمی سطح پرنیٹ ورکس بنانے کی تجویز دی گئی جو ایک نئی یونٹ بنا کر شفافیت سے اپنی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ترسیلات زر کی بندش کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button