
راولپنڈی(خلیج اردو) : پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں ایک سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والے فوجیوں میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شامل ہیں۔
واقعہ اتوار کی شب پیش آیا جب سیکورٹی اہلکار خفیہ اداروں کی اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کررہے تھے۔
پاکستای فوج ایک آپریشن جس کا نام ردالفساد رکھا گیا ہے ، کے تحت خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں اور تخریب کار عناصر کے خلاف کارروائیاں کتی ہے اور یہ آپریشن بھی انہیں اکارروائیوں کا حصہ ہے۔







