
( خلیج اردو )متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ پر منشیات فروش کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔خارجی باشندہ منشیات فروشی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا اور ڈیلوری پر پہنچاتا۔
ابوظہبی وفاقی سپریم کورٹ نے نچلے عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نیا فیصلہ سنایا ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کے قبضے سے بڑی تعداد میں نشے کی گولیاں برآمد ہوئی اور برآمد ہونے والے منشیات کی مقدار بھی بہت زیادہ تھی ۔
منشیات فروش سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرتا اور نوجوانوں کو راغب کرتا اور جگہ کی نشاندہی کرکے گاہکوں کو بلایا کرتا تھا اور پیسے وصول کرتا ۔
عدالت اس پر منشیات فروشی اور ملک میں منشیات کو فروغ دینے کا فرد جرم عائد کیا اور عمر قید کے ساتھ 50 ہزار درہم کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔
Source : Khaleej Times







