ٹپس / سٹوری

دبئی کے 8 ایسے رہائشی علاقے جہاں کرایوں میں واضح کمی ہوئی ہے

سال کے پہلے چھ مہینوں میں اپارٹمنٹس کے کرایوں 13 فیصد جب کہ بنگلوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں اس سال جنوری 2020 اور جون 2020 کے دوران رہائشی علاقوں میں اپارٹمنٹس اور بنگلوں کے کرایوں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ دبئی میں اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں اپارٹمنٹس کے کرایوں 13 فیصد جب کہ بنگلوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے جڑے افراد کے مطابق کرایوں میں کمی کی ایک وجہ تو کورونا وائرس ہے جبکہ دوسر وجہ نئی رہائشی عمارتوں کے کرائے کے لیے دستیاب ہونے کی وجہ سے بھی کرایوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس وقت 16 ہزار 4 سو کے قریب نئے رہائشی یونٹس کرائے کے لیے دستیاب ہونے کے لیے تیار ہیں جس کرائے کے لیے رہائشی عمارتوں کی رسد میں اضافہ ہوگا اور کرایوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

ان سستے ترین علاقوں کی فہرست درج ذیل ہے:

جومیرہ ویلج سرکل: 2020 کے آغاز سے اب تک کے دبئی میں اپارٹمنٹس کے کرایوں میں 13 فیصد تک گر گئے ہیں جبکہ بنگلوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔

Jumeirah Village Circle: Image Credit: Gulf News

دبئی انٹر نیشنل سٹی: اس علاقے میں بھی کرایوں میں کمی آئی ہے۔ اور رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک کرایوں میں مزید کمی آںے کا امکان ہے۔

Dubai International City: Image Credit: Gulf News

ٹاؤن سکوئر دبئی: نئی رہائشی عمارتیں بننے کے بعد یہ علاقہ اس وقت دبئی میں کرایوں کے لحاز سب سے زیادہ سستا ہے۔

Town Square Dubai: Image Credit: Gulf News

انڈس رئیل اسٹیٹ کی ایجنٹ ثناء فیصل کے مطابق اس ڈسٹرکٹ میں 2 کمروں کے اپارٹمنٹ کا کرایہ  55 ہزار سے 58 ہزار سالانہ تک ہوتا تھا جو کم ہو کر 40 ہزار سے 47 ہزار درہم سالانہ تک آ گیا ہے۔ تین کمروں کے اپارٹمنٹ کا کرایہ 68 ہزار سے 72 ہزار سالانہ ہوتا تھا جو کم ہو کر 62 ہزار درہم سے 64 ہزار درہم کے درمیان رہ گیا ہے۔

دبئی ساوتھ: رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں واضح کمی آئی ہے۔

Dubai South: Image Credit: Gulf News

5۔  دبئی لینڈ: اس علاقے میں بھی کرایوں کمی واقع ہوئی ہے۔

Dubai Land: Image Credit: Gulf News

دبئی سپورٹس سٹی: دبئی لینڈ اور دبئی سپورٹس سٹٰی میں 2020 کے دوران کرایوں میں 13 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

Dubai Sports City: Image Credit: Gulf News

کرایوں میں کمی محض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ کرائے کے لیے خالی گھروں کی رسد میں اضافہ بھی کرایوں کی کمی کی ایک وجہ ہے۔

البرشا ساوتھ: البرشا ساوتھ میں بھی کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Al Barsha South: Image Credit: Gulf News

دبئی انٹرنیشنل میڈیا پروڈکشن زون: اس علاقے کی رہائشی بلڈنگ کمپلیکس میں جنوری 2020 سے جون 2020 کے دوران کرایوں میں 13 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

UBAI INTERNATIONAL MEDIA PRODUCTION ZONE: Image Credit: Gulf News

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button