(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات متعدد سکول دوبارہ نہ کھول سکے عملے میں کویڈ 19 مثبت ٹیسٹ سامنے آگئے ہیں ۔طلبہ کو ان لائن طریقے سے پڑھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
مہینوں بند رہنے کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے بھر پور انتظامات کئے گئے ۔متحدہ عرب امارات میں اسکول دوبارہ شروع ہونے سے پہلے اساتذہ، اسکول عملے اور طلباء کے کویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے جن میں متعدد عملہ اراکین کے ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں جس کے بعد اسکول میں ان لائن طریقے سے کلاسز کا اجراء شروع کردیا گیا ہے ۔
محکمہ تعلیم نے اساتذہ بچوں کے والدین اور عملے کے اراکین کو ہدایت دی ہے کہ کویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر اسکول آنے سے اجتناب کریں تاکہ بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ انکی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔
Source : Gulf News







