متحدہ عرب امارات

پنجاب کی بہادر لڑکی جس نے موبائل چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا

موبائل چور موٹر سائیکل پر سوار تھے جس نے لڑکی سے موبائل چوری کیا تو لڑکی نے موٹر سائیکل سے گرا دیا

( خلیج اردو ) بہادر لڑکی جس نے موبائل چور کو پکڑوا دیا اور پولیس کے حوالے کیا ۔موبائل چور موٹر سائیکل پر سوار تھے جس نے لڑکی سے موبائل چوری کیا تو لڑکی نے موٹر سائیکل سے گرا دیا۔

ایک لڑکی محلے میں جارہی تھی کہ سامنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو چور نمودار ہوئے اور لڑکی سے موبائل چھین کر فرار ہونے لگے ۔ لڑکی نے موٹر سائیکل پر سوار ایک چور کو شرٹ سے پکڑا اور موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا ۔

چور نے تیز دار چھری سے اس پر حملہ کیا اور زخمی کردیا مگر لڑکی نے پھر بھی اسکا پیچھا کیا اور محلے داروں کی مدد سے چور کر پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا ۔

پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ۔ یہ واقع بھارت کے صوبہ پنجاب میں پیش آیا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button