ٹپس / سٹوری

لیونل میسی کے شاندار دو گول، انٹر میامی کی نیو انگلینڈ کے خلاف 1-2 سے فتح

خلیج اردو
میامی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا جادو جگاتے ہوئے میجر لیگ سوکر (MLS) میں انٹر میامی کو فتح دلا دی۔ میسی کے دو شاندار گولز کی بدولت انٹر میامی نے نیو انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز سے ہی میسی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دونوں ہاف میں ایک ایک گول اسکور کیا، جس سے نہ صرف ٹیم کو قیمتی فتح حاصل ہوئی بلکہ شائقین بھی جھوم اٹھے۔ نیو انگلینڈ کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف میں کیا گیا، لیکن وہ میسی کے طوفانی کھیل کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے۔

انٹر میامی کی یہ جیت ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے، جبکہ میسی کی فارم ٹیم کے لیے کامیابی کی کلید بنتی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button