پاکستانی خبریں

باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت دو افراد شہید، تین زخمی

خلیج اردو
باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت دو افراد شہید جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ ہفتہ کو اُس وقت پیش آیا جب مولانا خان زیب 13 جولائی کو منعقد ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم چلا رہے تھے۔

مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔ انہیں اس دوران نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، جو موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اے این پی کی قیادت اور کارکنان نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو جمہوری آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button