
خلیج اردو
تھائی لینڈ میں جاری انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو سٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔
پاکستانی ٹیم نے تینوں سیٹس میں نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کیا اور کسی بھی سیٹ میں واپسی کا موقع نہ دیا۔
چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کا مقابلہ مضبوط حریف ایران سے ہوگا۔ فائنل میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن بن سکتا ہے۔







