متحدہ عرب امارات

دبئی: بھولنے کی بیماری میں مبتلا شخص تین دن تک لاپتہ رہنے کے بعد مل گیا

خلیج اردو آن لائن:
تین دن پہلے دبئی سے لاپتہ ہونے والا شخص بلا آخر اپنے گھر والوں سے جا ملا، لاپتہ ہونے والا شخص بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔
5 ستمبر کو بھارت کی ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والے فیصل عبدالسلام کے گم ہونے کی اطلاع نشر کی گئی تھی۔ تاہم خاندان کی طرف نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو کی گئی اپیل کے چند گھنٹوں بعد لاپتہ شخص اسی سپر مارکیٹ کے قریب سے مل گیا جہاں وہ ایک دکان پر بطور معاون کام کرتا ہے۔
فیصل کے خاندان کے افراد اور سماجی کارکن فیصل کی صحت کو لے کر پریشان تھے، کیونکہ فیصل بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے اور وہ اس کے لیے دوائیاں بھی لے رہا ہے۔

لاپتہ ہونے شخص فیصل کے کزن وجاس عبدالواحد نے نجی خبر رساں ادرے کو بتایا کہ”وہ تقریبا ایک سال سے بھولنےکی بیماری سے متعلق دوائیاں لے رہا ہے۔ وہ ہمیں سپر مارکیٹ کے قریب ملا۔۔۔وہ بری حالت میں تھا اور اسے کچھ یاد نہیں تھا کہ گزشتہ دنوں میں اس کے ساتھ کیا ہوا”۔
واحد نے مزید بتایا کہ”کورونا وبا کی وجہ سے اس کی دوائیاں ختم ہو گئی تھیں، جو وہ عام طور پر انڈیا سے منگواتا ہے۔ ہم نے دوائیاں کوریئر کے ذریعے منگوا لی تھیں، جو کہ اب دبئی پہنچنے والی ہوں گیں”۔
فیصل جب اپنی بیماری کی دوائیاں نہیں لیتا تو اسے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔

فیصل کے کزن واحد نے مزید بتایا کہ "5 ستمبر کی سہ پہر کو فیصل کے سر میں درد ہوا کیونکہ وہ دوائیاں نہیں لے رہا تھا۔ سپر مارکیٹ میں اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ساتھیوں نے اسے ہسپتال لیجانے کو کہا اور اسےکہا کہ وہ اپنے کمرے میں جائے اور کپڑے تبدیل کر آئے۔ اس کے بعد کسی کو پتہ نہیں چلا کہ فیصل کہاں گیا”۔

واحد بتاتے ہیں کہ فیصل گزشتہ سال ہی بھارت سے یو اے ای آیا ہے۔ اور کافی دیر تک نوکری تلاش کرنے کے بعد اسے حال ہی میں اس کے گھر پاس والی سپر مارکیٹ میں نوکری ملی تھی۔ اور گزشتہ ہفتے ہی اس کا ویزا اپروو ہوتا تھا۔ اور ویزے کی اسٹامپ پاپسورٹ پر لگوانے کے لیے اسے اگلے ہفتے اپنا میڈٰیکل کروانا تھا۔

واحد نے فیصل کی ذہنی حالت کے کی ایک اور مثال دیتے ہوئے بتایا کہ” کچھ دن پہلے فیصل کمپنی کی کار لے کر پانے کچھ ساتھی وکررز کو سوناپور چھوڑنے کے لیے گیا لیکن اس نے گاڑی وہاں چھوڑ دی اور خود پیدل چل کر قسیس واپس آگیا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button