
خلیج اردو
08 ستمبر 2020
نئی دہلی: انلائن گیم کا رجحان عالمی سطح پر کافی بڑھ گیا ہے۔ چھوٹے بڑے سب مختلف گیمز کے سحر میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
اگرچہ ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہے تاہم کچھ افراد ہار کو لے کر کافی رنجیدہ ہو جاتے ہیں اور اہنی ہار کا دکھ سہہ نہیں پاتے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں انلائن گیم میں شکست نے کم عمر بچے کو قاتل بنایا اور ایک معصوم بچی کی جان چلی گئی۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں گیارہ سالہ بچے نے انلائن گیم میں متواتر شکست کے بعد 10 سالہ بچی کی جان لی۔
اندور کے علاقے لاسوڈیا کی پولیس کے مطابق انلائن گیم میں شکست کا غم لے کر 11 سالے بچے نے معصوم بچی کو گھر سے دور لے جاکر اس کے سر کو بھاری پتھر سے مارا ۔ پتھروں کے وار سے بچی مبینہ طور پر قتل ہوئی۔
اندور پولیس کے آئی جی ہری نارنائن چری مشرا نے مقامی میڈیا کو تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ انلائن گیم میں شکست سے اکثر لوگ دلبرداشتہ ہو جاتےہیں اور کچھ تو انتہائی اقدام میں اپنی جان تک گنوا دیتے ہیں۔
نوٹ: اس رپورٹ کو پڑھنا آپ کیلئے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔
Soure: Khaleej times







