متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرویز استعمال کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ، شاندر سہولت بالکل مفت استعمال کریں۔

خلیج اردو

08 ستمبر 2020

ابوظبہی: ابوظبہی کی اتحاد ایئرویز نے مسافروں کیلئے کوویڈ 19 کے حوالے سے عالمی انشورنس کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ تمام مسافروں جو اتحاد کی پرواز کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں ان کا علاج مفت ہو گا اور اخراجات کمپنی برداشت کرے گی۔

اتحاد ایئر ویز کے سیلز اور ڈسٹربیوشن کے سنیئر وائس صدر ڈنکن بیورو کا کہنا ہے کہ اہنے مسافروں اور ملازمین کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم فلائیٹ کے دوران یا بعد میں ان کی بہتر صحت کے حوالے سے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں ۔ گلوبل کوویڈ 19 انشورنس پالیسی کا اجرا اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔

مسٹر ڈنکن نے کہا کہ اس انشورنس پالیسی کیلئے معروف کمپنی اے ایکس اے کا تعاون حاصل ہے۔ 31 دسمبر تک اتحاد کے ذرئعے سفر کرنے والوں کو سہولت دی جاتی رہے گی۔

اے ایکس اے کے ایشیاء ، مشرق وسطیٰ ، ترکی اور افریقہ کیلئے سی ای او عدیلین میلیلیم کا کہنا ہے کہ ہم سفر کے دوران مسافروں کی حفاظت ان کے سکون اور صحت کے حوالے سے ان دنوں خاصے فکر مند ہیں ۔ ہمیں خوشی ہے کہ دنیا کی معروف ایئر لائن اتحاد کے ساتھ شراکت داری میں مسافروں کیلئے محفوظ سفر کو ممکن بنا رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button