خلیج اردو
09 ستمبر 2020
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر زین سی زو سی کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 830 کورنا ٹیسٹ کیئے گئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ ایک دن میں مزید 426 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطاب ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 99 ہزار 659 جبکہ ملک بھر میں کورنا ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 794 ہو گئی ہے۔
کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 359 جبکہ 2لاکھ 86 ہزار 506 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ماہرین کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سےفکرمند ہیں جبکہ کورونا ویکسین عم مارکیٹ تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔






