خلیج اردو
13 ستمبر 2020
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم اور بڑے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد احسان سنڑے دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا، دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں برائے راست ملوث تھا۔
In a major breakthrough, terrorist commander Ihsan Ullah alias Ihsan Sanray along with 3 other terrorists killed during an Intelligence Based Operation (IBO) today in Ghariom, Shaktu near the inter district boundary of North and South Waziristan. Ihsan Sanray masterminded (1/2) pic.twitter.com/IfVGZk9p4M
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 13, 2020
افواج پاکستان کے شعبہن تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی و جنوبی وزیرستان کی مشترکہ حدود کے قریب گھڑیوم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر احسان سَنڑے اپنے 3ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
…numerous terrorist activities. More recently he was involved in planning and execution of terrorist attacks in Shaktu area which led to martyrdom of several soldiers & offrs including Lt Nasir (Shaheed) and Capt Sabih (Shaheed). (2/2) pic.twitter.com/lh1fnFB51o
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 13, 2020
جنرل بابر کے مطابق احسان سَنڑے بہت سی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھاوہ لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید سمیت جوانوں پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں براہ راست ملوث تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔






