(خلیج اردو ) دبئی مساج سینٹر کے نام پر دھوکہ سپین کا باشندہ شکار بن گیا ہے ۔ سپین سے آئے سیاخ کو لڑکی کے چکر میں فلیٹ دلایا گیا جہاں اسکو مارا گیا اور پیسے نکلوائے گئے ۔
تفصلات کے مطابق آل برشا میں واقع میں ایک فلیٹ میں ایک سیاخ کو مساج کے نام پر چونا لگایا گیا جہاں لڑکی نے واٹس ایپ پر رابطہ کرکے سیاخ کو بلایا اور وہاں پہلے سے موجود نائجیرین گینگ نے اس کو پکڑ لیا ۔ نائجیرین گینگ میں دو مرد اور دو خواتین موجود تھی ۔ گینگ نے سپین سے آئے سیاخ سے پیسے لئے جو 8 ہزار درہم تھے اور کریڈٹ کارڈ سے بھی ہزار یورو سے زیادہ رقم نکلوائی ۔
واقعے کے بعد سیاخ نے پولیس کو اطلاح دی تو پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔پولیس نے نائجیرین گینگ کو پکڑ کر اور حراست میں ڈال دیا ۔
نائجیرین گینگ ممبرز نے پولیس کو بتایا کہ یہ فلیٹ ایک پاسپورٹ سے کرایا پر لیاگیا ہے جو غم ہونے کے بعد ہمیں ملا تھا ۔ پولیس نے مجرموں کو عدالت میں پیش کردیا جہاں لڑکیاں پر جسم فروشی کے دفعات جب کہ مردوں پر چوری ، مار پیٹ اور شخص کو فلیٹ میں بند کرنے کے دفعات لگائے ۔
Source: Gulf News







